دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 37 لاکھ 66 ہزار 702 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 9 ہزار 703 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 49 لاکھ 21 ہزار 708 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 558 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 75 لاکھ 35 ہزار 291 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 49 ہزار 998 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ 66 ہزار 546 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 40 لاکھ 26 ہزار 404 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 32 ہزار 297 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 67 لاکھ 90 ہزار 144 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 29 ہزار 225 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 87 لاکھ 73 ہزار 479 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 64 ہزار 946 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 58 لاکھ 19 ہزار 496 تک جا پہنچی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 43 ہزار 892 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 19 لاکھ 22 ہزار 504 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 32 ہزار 443 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 80 ہزار 551 ہو چکی ہے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 40 ہزار 769 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 92 ہزار 608 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 51 ہزار 304 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 13 لاکھ 17 ہزار 496 ہو چکے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 35 ہزار 45 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 12 لاکھ 96 ہزار 378 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 33 ہزار 669 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 697 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں اضافے کے ساتھ اٹلی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 44 ہزار 139 ہو گئی جبکہ کیسز 11 لاکھ 7 ہزار 303 ہو گئے۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 28 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 625 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 601 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 61 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 325 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز اور اس سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر سے 27 ویں پر آگیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 109 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 24 ہزار 938 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 316 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 22 ہزار 414 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔