• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز کیخلاف ملتان سلطانز کی چوتھی وکٹ 44 رنز پر گر گئی


پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو کے کوالیفائر مقابلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کنگز کےخلاف ملتان سلطانز کی چوتھی وکٹ 44 رنز پر گر گئی ہے، کراچی کنگز کی جانب سے پہلی وکٹ عماد وسیم، دوسری وقاص مسعود، تیسری محمد عامر جبکہ چوتھی وکٹ چیڈوک والٹن نے لی۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی جبکہ کوالیفائر کی ہارنے والی ٹیم کو ایک موقع اور ملے گا، وہ ایلی مینیٹر ون کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

کراچی کنگز میں کپتان عماد وسیم ، بابراعظم ، شرجیل خان ، ایلکس ہیلز، وائن پرنیل اور چیڈوک والٹن شامل ہیں۔


کوالیفائر ہارنے والی ٹیم ایلیمنٹر 1 کی فاتح ٹیم کے ساتھ اتوار کو شیڈول ایلیمنٹر 2 میں مدمقابل آئیگی۔ ایونٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بہت پرجوش اور ان بقیہ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ایونٹ کے کوالیفائر میں شرکت سے ہمارے کھلاڑی بہت پراعتماد ہیں اور بطور کپتان اسی اعتماد کا فائدہ اٹھا کروہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں سے بہترین نتائج حاصل کرنیکی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین