• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں سندھی ثقافتی شو کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

سندھ تاریخی ثقافتی ورثہ کی سر زمین ہے، یہاں کے فنکاروں نے لوک موسیقی کے ذریعے محبت کے پیغام کو عام کیا اور ان روایات کی ترویج میں صوفیاء نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور اپنی تعلیمات میں رواداری اور محبت کو فروغ دیا ہے۔

وادی مہران کے فنکاروں کی اپنی سرزمین اور روایات سے گہری محبت اور وابستگی ہی اس ثقافتی ورثہ کو زندہ رکھے ہوئے ہے، ان خیالات کا اظہار ڈائیریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ڈاکٹر فوزیہ سعید نے شاہ عبدالطیف سوشل اینڈ کلچرل ایسویشن اور پی این سی اے کے زیر اہتمام منعقدہ سندھی کلچرل نائٹ پر بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوک فنکار قومی اثاثہ اور ہماری پہچان ہیں۔ پروگرام میں معروف سندھی لوک فنکار تاج مستانی، طفیل خان سجرانی، برکت علی، اللہ دینو، اکبر خان اور دوسرے فنکاروں نے مشہور سندھی لوک گیت پیش کیے۔

نیشنل پرفارمنگ آرٹ گروپ کے فنکاروں نے مشہور سندھی رقص، بھنگڑا، سندھی جومر اور دھمال پیش کیے۔

اس کے علاوہ سندھی فنکاروں نے روایتی انداز میں پروگرام کے لیے آنے والے مہمانوں کو عمارت کے باہر رقص کر تے ہوئے خوش آمدید کہا۔ 

تازہ ترین