• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کفالت پروگرام سے مستفید افراد کی تعداد میں اضافے کی منظوری

وزیر اعظم عمران خان نے کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس کفالت پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں پروگرام کے تحت مستفید افراد کی تعداد 46 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ کرنےکی منظوری دے دی گئی۔

عمرا ن خان نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ معاشی بہتری پر مرکوز ہے، کورونا وائرس کے باعث حالات کا سب سے زیادہ بوجھ غریب  عوام  پر پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے دائرہ کار میں ممکنہ حد تک توسیع کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے احساس کفالت پروگرام کو جلد از جلد حتمی شکل دینےکی بھی ہدایت کردی ہے۔


اس موقع پر معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث معاشرے کے کمزور طبقات کی مشکلات بڑھیں، دنیا بھر کے ممالک نے وباء کے پیش نظر عوامی فلاح  کے لیے معاشی پیکیج دیے ہیں۔

اجلاس میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر اور سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔

تازہ ترین