• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوالی برائی پر اچھائی کے غالب آنے کا تہوار ہے، مریم نواز

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دیوالی برائی پر اچھائی اور اندھیرے پر روشنی کے غالب آنے کا تہوار ہے۔

ایک بیان میں مریم نواز نے پاکستانی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیوالی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔


انہوں نے کہا کہ غیر مسلم پاکستانیوں نے قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ہم غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور خوش حالی پر یقین رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ نے غیرمسلم پاکستانیوں کی یکساں ترقی کے لیے کام کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

مریم نواز نے دیوالی تہوار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی برائی پر اچھائی اور اندھیرے پر روشنی کے غالب آنے کا تہوار ہے۔

تازہ ترین