• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں مذہبی جماعت کی ریلی، ٹریفک پلان جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ملحق شہر راولپنڈی میں مذہبی جماعت کی جانب سے ریلی نکالے جانے کے سلسلے میں ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا ہے۔

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ لاہور سے آنے والا ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی جانب راستہ اختیار کرے، فیض آباد چاروں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند ہے۔

ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ راول ڈیم چوک سے پارک روڈ، ترامڑی، لہتراڑ روڈ، کھنہ اور ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔

زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے، شہری سری نگر ہائی وے، نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔


کھنہ پل سے فیض آباد ایکسپریس ہائی وے دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند ہے، نائنتھ ایونیو آئی جے پی روڈ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند ہے۔

راولپنڈی ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری براستہ اسٹیڈیم روڈ نائنتھ ایونیو استعمال کریں، ریڈ زون، سیکریٹریٹ اور ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے ایمبیسی روڈ استعمال کریں۔

تازہ ترین