پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں انتخابی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی خاموشی افسوس ناک ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ سپریم ایپلیٹ کورٹ کے احکامات کی بھی دھجیاں بکھیری گئیں۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی خاموشی افسوسناک ہے۔
ترجمان پی پی نے مزید کہا کہ بہت سے پولنگ اسٹیشنز پر تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔
انھوں نے شکوہ کیا کہ پی پی پی امیدواروں کی شکایات پر بھی الیکشن کمیشن کارروائی نہیں کر رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پولنگ اور گنتی کے عمل کو شفاف بنا کر خود کو متنازع ہونے سے بچائے۔