• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ 

وزارت خزانہ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ 


جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کرکے اس کی نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

تازہ ترین