• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشلے بائیڈن اپنے والد کا دایاں بازو ثابت ہوں گی؟

کیا امریکا کی نئی دختر اول، ایوانکا ٹرمپ کی طرح اپنے والد کا دایاں بازو ثابت ہوں گی؟ برطانوی اخبار نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی ایشلے بائیڈن کے مستقبل میں بائیڈن انتظامیہ میں اپنے والد کے شانہ بشانہ ایک ٹھوس اور اہم کردار ادا کرنے کی پیش گوئی کی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ایشلے بائیڈن ایک سماجی کارکن ہیں جنہوں نے یونیورسٹی آف پینسلوانیا سے سوشل پالیسی کی ڈگری حاصل کی ہے، جبکہ ماضی میں وہ چند اسکینڈلز کا شکار ر ہی ہیں۔


2009 میں جب جو بائیڈن نائب صدر تھے اُن کی نشہ آور مواد لیتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آئی۔ تاہم اب وہ واشنگٹن کی سیاست میں والد کے شانہ بشانہ بھرپور طور پر متحرک نظر آنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کا ٹرمپ انتظامیہ میں ایک اہم کردار اور والد پر اثر تھا، جو اُن کے فیصلوں پر اثرانداز ہوتا تھا، وہ ٹرمپ کا دایاں بازو ثابت ہوئیں۔

تازہ ترین