• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی قیادت، عوام کو ملک کیلئے قربانی دینے پر رضا مند کرنا ہوگا، سربراہ برطانوی فوج

برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر رولی واکر نے کہا ہے کہ عوام کو جنگ کےلیے تیار رہنے سے متعلق سیاسی قیادت کو کھل کر بات کرنا ہوگی۔

شمالی یارکشائر میں فوجیوں کے اجتماع سے خطاب میں سر رولی واکر نے کہا کہ ہر شہری سے قربانی دینے اور اور ملک کے دفاع کےلیے کردار ادا کرنے کے توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو اس بات کا علم نہیں لیکن قوم کو آپ کی ضرورت پڑنے والی ہے، سیاسی قیادت، عوام کو ملک کے لیے قربانیاں دینے پر رضامند کرنا ہوگا۔

برطانوی فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ عوام کو جنگ کےلیے تیار رہنے سے متعلق سیاسی قیادت کو کھل کر بات کرنا ہوگی، برطانوی وزیر اعظم عوامی آگاہی کے لیے نئی مہم بھی شروع کریں گے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہم کا مقصد بحرانوں، سیلاب، خشک سالی اور جنگوں کےلیے تیار رہنے کی ترغیب دینا ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید