• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملوں کے دوران یو اے ای کو سلیپر سیلز کا بھی سامنا رہا، چیئرمین یو اے ای دفاعی کمیٹی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اماراتی ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر علی راشد النعیمی نے بتایا کہ ملک نے ایک طرف میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنایا تو دوسری طرف ملک دشمن عناصر اور جاسوس نیٹ ورکس سے بھی کامیابی کے ساتھ نمٹا۔

دبئی میں یو اے ای کرسپانڈنٹس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے النعیمی کے مطابق سیکیورٹی چیلنجز صرف آسمان تک محدود نہیں تھے بلکہ زمینی سطح پر ایسے چھپے ہوئے نیٹ ورکس (سلیپر سیلز) موجود تھے جو حملوں کو سمت دینے میں ملوث پائے گئے، جن کے خلاف بروقت کارروائی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام نے شہریوں اور مقیم افراد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ روزمرہ کی زندگی متاثر نہ ہو، شاپنگ مالز، ریسٹورانٹس اور ساحل کھلے رہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید