• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف امریکی کامیڈین جریمی میکلن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی انتخابات میں شکست کے باوجود جیت کا دعویٰ کرتے ٹوئٹ کو گلگت سے جوڑ دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا تھا کہ ’میں امریکی صدراتی انتخابات جیت گیا ہو۔‘ حالانکہ نتائج کے مطابق جوبائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر کے اس مضحکہ خیز ٹوئٹ پر جریمی بھی تبصرہ کرنے سے پیچھے نہ رہے اور ٹرمپ کا جیت کا دعویٰ کرتے ٹوئٹ کو گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات سے جوڑ دیا۔

انہوں نے مزاحیہ تبصرے میں لکھا کہ ’تازہ ترین: ٹرمپ نے گلگلت سے بھی جیت کا دعویٰ کردیا۔‘

پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا بھر میں اجاگر کرنے والے جریمی گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے ٹوئٹس کرنے میں سرگرم ہیں۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں جریمی نے ایڈٹ شدہ اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں گلگت انتخابات کے حوالے سے مزاحیہ انداز میں ان کی برتری دکھائی گئی ہے۔

جریمی نے لکھا کہ انتخابات کے نتائج آرہے ہیں لیکن اب تک کی میری برتری میرے سامنے ہے، شکریہ گلگت بلتستان۔

خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے قبل ایک طرف لوگ بے تابی سے نتائج کا انتظار کر رہے تھے تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر تبصروں اور تجزیوں کے ساتھ ساتھ دلچسپ چٹکلوں اور میمز کا بازار بھی گرم رہا۔


کامیڈین جریمی میکلن نے بھی ’مجھے کیوں نکالا‘ کا میم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو بھی کچھ ایسا ہی کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین