• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں امریکی صدارتی انتخابات جیت گیا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدراتی انتخابات میں شکست کے باوجود دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات جیت گئے ہیں۔

انہوں نے یہ دعویٰ اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

امریکی صدر ے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں امریکی صدارتی انتخابات جیت گیا ہوں۔‘

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی کا بالواسطہ اعتراف کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جوبائیڈن الیکشن میں دھاندلی کی وجہ سے جیتے ہیں، الیکشن مبصرین کو ووٹنگ کا عمل دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں 1994میں الیکشن فراڈ سے متعلق شائع خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بلکل یہ ہی ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔


ٹرمپ نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ امریکی جج نےبہت ہمت کی تھی۔

شائع خبر میں بتایا گیا تھا کہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں جج نےفیصلے میں ڈیموکریٹک کامیاب امیدوار ولیم جی اسٹنسن کو لوزر قرار دیا تھا۔

بتایا گیا کہ فیڈرل ڈسٹرکٹ جج کلیرنس سی نیوکومر نے ڈیموکریٹ امیدوار ولیم جی اسٹنسن کو الیکشن فراڈ میں ملوث قراردیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی صدراتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کو حاصل الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 232ہوگئی ہے جبکہ نومنتخب صدر جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 290 بتائی جارہی ہے۔

تازہ ترین