• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: اسکاؤٹس کیخلاف 92 ہزار جنسی استحصال کے دعوے دائر

امریکاکی سب سے بڑی اسکاؤٹنگ آرگنائزیشن میں جنسی استحصال کا انکشاف ہوا ہے، بوائز اسکاؤٹس کے خلاف کم از کم 92 ہزار افراد نے جنسی استحصال کے دعوے دائر کیئے ہیں۔

جنسی استحصال کےکیس میں شامل اٹارنیز میں سے ایک اٹارنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 19 ماہ کے دوران مبینہ طورپرجنسی استحصال کےہزاروں متاثرین کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

متاثرین کے مطابق بوائز اسکاؤٹس میں جنسی استحصال معمول کی بات تھی۔

دوسری جانب بوائز اسکاؤٹس آرگنائزیشن نے ان واقعات پر افسردگی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے معاملہ منظرِعام پر لانے والوں کی ہمت کو بھی سراہا ہے۔

آرگنائزیشن نے فروری میں جنسی استحصال کے ہزاروں کیس دائر ہونے کے بعد تنظیم کے دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق وہ متاثرین کو معاوضہ دینے کے قابل نہیں ہیں۔


گزشتہ سال اپریل کی کورٹ ٹیسٹی نومی کے مطابق بوائز اسکاؤٹس کے 7 ہزار 800 سابق لیڈروں نے 1940ء سے اب تک 12 ہزار بچوں کا جنسی استحصال کیا۔

بوائز اسکاؤٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اِن واقعات سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

تازہ ترین