• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL5، برطانوی کاؤنٹی کا محمد عامر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر محمد عامر کیلئے برطانیہ کی ایسکس کاؤنٹی نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

محمد عامر نے ٹوئٹ کے ردعمل میں خوشی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ لاہور قلندرز کےخلاف فائنل کو شاندار کارکردگی سے یادگار بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔

ایک انٹرویو میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ گزشتہ پی ایس ایل سیزنز کے دوران کراچی کنگز کی کارکردگی اتار چڑھاؤ کا شکاری رہی اور 2 مرتبہ فائنل کے قریب پہنچنے کے باوجود کھیل نہیں سکے اس لیے اب ہمارے کھلاڑی ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے بے چین ہیں ۔


 فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے فائنل میں رسائی سابق کوچ ڈین جونز کے بغیر ممکن نہیں تھی جن کی کوچنگ تکنیک نے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سکھایا، جب وہ بھی پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پارہے تھے تب ڈین جونز نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ میں کھل کر بائولنگ کروں۔

تازہ ترین