• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو افغانستان میں امریکی افواج میں کمی کے بعد بھی اپنا امدادی مشن جاری رکھے گا، سیکریٹری جنرل

نیٹو کے سیکرٹری جنرل یین اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو الائنس افغانستان میں امریکی افواج میں کمی کے بعد بھی اپنا امدادی مشن جاری رکھے گا۔

ان کی جانب سے یہ بیان امریکی میڈیا میں شائع شدہ ان خبروں کے تحت سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اختتام جنوری سے قبل 5000 امریکی فوج میں سے آدھے سپاہیوں کو واپس بلا لیں گے۔

نیٹو کی جانب سے جاری کردہ اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیٹو اور اس کے اتحادی افغان امن کے عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ اسی حمایت کے اظہار کے تحت ہم نے افغانستان میں اپنی موجودگی میں کمی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں اتحادی فوجیوں کی تعداد 12000 کے قریب ہے۔ جس میں سے آدھے فوجی غیر امریکی ہیں۔


یین اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ہمیں اس وقت ایک مشکل فیصلے کا سامنا ہے۔ ہم افغانستان میں تقریباً 20 سال سے ہیں اور کوئی بھی نیٹو اتحادی وہاں ضرورت سے زیادہ طویل عرصے تک نہیں رہنا چاہتا۔ لیکن ایک ہی وقت میں بہت جلد، یا غیر منظم انداز میں افغانستان چھوڑنے کی قیمت بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس لیے نیٹو اتحاد نہ صرف افغان حکومت و فورسسز کی ٹریننگ، رہنمائی و حمایت جاری رکھے گا بلکہ 2024 تک ان کے ساتھ مالی تعاون بھی جاری رہے گا۔

تازہ ترین