• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن کے دور حکومت میں بھی نیٹو کے دفاعی اخراجات پر زیادہ توجہ نہیں دی جائے گی، جرمن وزیر خارجہ

برلن (اے پی پی)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے دور حکومت میں سب کچھ تو تبدیل نہیں ہو گا لیکن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برعکس بہت بہتر ہو گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار شکایت کی تھی کہ جرمنی نیٹو فوجی اتحاد کے حکم کے مطابق کے دفاعی اخراجات2 فیصد تک بڑھانے میں ناکام ہو گیا ہے ۔ امریکی انتخابات میں جوبائیڈن کی جیت کے بعد جرمن وزیر خارجہ نے نیٹو کے دفاعی اخراجات کے حوالے سےپیر کو ریڈیو ڈوئیچے لینڈ فنک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ ٹرمپ کی طرح جوبائیڈن کے دور حکومت میں بھی نیٹو کے دفاعی اخراجات پر خاص توجہ نہیں دی جائے گی لیکن اس حوالے سے بات چیت ختم نہیں ہو گی بلکہ جوبائیڈن حکومت کے ساتھ منفرد انداز میں بات چیت جاری رہے گی ۔
تازہ ترین