• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں نيٹو مشن ميں توسيع کا فيصلہ کر لیا ہے، سیکرٹری جنرل نیٹو

برسلز (اے پی پی) مغربی دفاعی اتحاد نيٹو کے سيکرٹری جنرل نے کہاہے کہ عراق ميں فوجی دستوں کی معاونت کے ليے وہاں تعينات نيٹو کے مشن کو توسيع دينے کا فيصلہ کر ليا گيا ہے۔اس بات کا اعلان انہوں نےاتحاد کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقات کے بعد کيا ۔ اس وقت عراق ميں تربيتی مشن پر تعنات نيٹو فوجیوں کی تعداد لگ بھگ 5 سو ہے۔ اضافی فوجيوں کی تعداد اور مشن کے مقاصد کے بارے ميں حتمی فيصلہ آئندہ برس فروری ميں نيٹو کے اجلاس ميں کيا جائے گا۔ برسلز ميں بات کرتے ہوئے نيٹو کے سيکرٹری جنرل نے افغان طالبان پر بھی زور ديا کہ وہ امن معاہدےکا احترام کريں اور پر تشدد کارروائياں ترک کريں۔

تازہ ترین