• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتح کے بعد کرکٹر بابر اعظم کا ڈین جونز کیلئے خاص پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان سُپر لیگ میں فاتح کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم نے جیت سابق ہیڈ کوچ ڈین جونز کے نام کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کردیا۔

بابر اعظم نے ڈین جونز کی تصویر اور ٹرافی تھامے کراچی کنگز کی ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈینو، کوچ ہم نے اپنا کام پورا کیا۔‘


خیال رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن فائیو کے فائنل میں کراچی کنگز ، لاہور قلندرز کو شکست دے کر چیمپئن بن گیا۔


کراچی کنگز کو فتح دلانے میں بابر اعظم نے اہم کردار ادا کیا اور متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

بابر اعظم نے فائنل میں بیسٹ بیٹسمین آف دی لیگ اور پلئیر آف دی ٹورنامنٹ اور مین آف دی میچ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی بابر اعظم کی پرفارمنس سے حیران دکھائی دے رہی ہے۔

تازہ ترین