• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: منشیات فروش کی فائرنگ سے منشیات فروش ہلاک

کراچی کے علاقے لیاری میں منشیات فروش کی فائرنگ سے منشیات فروش ہلاک ہو گیا۔

فائرنگ میں ملوث منشیات فروش کی تلاش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق احمد شاہ بخاری روڈ پر 3 روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا صدام نامی نوجوان سول اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔

مقتول منشیات فروش تھا جو کہ علاقے میں دوسرے منشیات فروش کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔

مقتول سول اسپتال میں زیرِ علاج تھا اور گزشتہ روز دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


مقتول صدام کا تعلق لیاری کے گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے بھی رہا تھا۔

واقعے کا مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے منشیات فروش کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین