• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کررہے ہیں، حماد اظہر


وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آج ہم ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر ِصنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ 2018 میں فیصل آباد کی صنعتیں بند ہو رہی تھیں اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہوئے۔

اپنے ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ آج فیصل آباد میں صنعت بحال ہے اور مکمل صلاحیت پر کام کررہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کی تکمیل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین