• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم انسٹال کرنے کیلئے 7 کمپنیاں منتخب کرلیں

اسلام آباد (مہتاب حیدر)ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم انسٹال کرنے کیلئے 7 کمپنیاں منتخب کرلیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر تک کانٹریکٹ دینے کی کوشش، چھ ماہ پائلٹ پروجیکٹ، یکم جولائی،2020 سے فعال ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق، ایف بی آر نے شکر، سیمنٹ، تمباکو اور مشروبات جیسے ریونیو پیدا کرنے والے اہم شعبوں کی حقیقی پیداوار جانچنے کے لیے 7 کمپنیوں کو ہر یونٹ کی حدود میں ویڈیو بنانے کے آلات لگانے کے لیے منتخب کرلیا ہے تاکہ ٹیکس چوری سے بچاجاسکے۔ ایف بی آر کے اعلیٰ افسران کا ماننا ہے کہ بھاری ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی ٹیکس چوری سے بچاجاسکتا ہے۔ اس کے بغیر اربوں روپے سالانہ کی ٹیکس چوری سے بچنا ممکن نہیں ہے۔ ایف بی آر اس حوالے سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نامی ٹیکنالوجی انسٹال کرنے پر غور کررہا ہے جس کی مدد سے الیکٹرونک اسٹیمپس لگائی جاسکیں گی جسے ملک کے کسی بھی حصے میں بارکوڈ کی مدد سے ٹریک کیا جاسکے گا۔ تاہم، گزشتہ دس سال کے دوران کوششوں کے باوجود ایف بی آر، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم انسٹال کرنے میں ناکام رہا ہے۔ آخری مرتبہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی بولیوں کے عمل منسوخ کرکے ایف بی آر کو نئی بولیاں دینے کا کہا تھا۔ اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بین الاقوامی کنسلٹنسی فرم آئڈیکو بائیو میٹرک سولوشن جو کہ جنوبی افریقا کی ہے کو اس پورے عمل کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین