• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘ غریبوں کے گھر مسمار نہ کرنے کا حکم جاری

پشاور(نمائندہ خصوصی) ممتاز سیاسی و سماجی رہنما اور جان دوست ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ ارباب محمد عثمان خان کی رٹ پٹیشن پر پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے پشاور ارمڑ روڈ پر غریبوں کے گھروں کی مسماری روکنے کا حکم جاری کر دیا گیا پشاور ارمڑ روڈ کی تعمیر کے دوران ارمڑ پایان میں غریبوں کے گھروں پر روڈ کا سائزہ چالیس فٹ سے بڑھا کر 66فٹ کر دیا گیا جس کیخلاف متاثر ہونے والے غریبوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور متاثرہ افراد کا وفد رباب محمد عثمان خان کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا ارباب محمد عثمان خان کی طرف سے متاثر ہونے والے غریبوں کو یقین دلایا گیا کہ غریبوں کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا۔ ارباب محمد عثمان خان کی طرف سے ارمڑ روڈ کا معائنہ کرنے کے بعد غریبوں کے گھروں کو مسمار ہونے سے بچانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا عدالت کی طرف سے گھروں کو مسمار نہ کرنےکے فیصلہ کے خلاف مخالف فریق کی طرف سے پشاور ہائی کورٹ میں اپیل کی گئی۔
تازہ ترین