• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 کروڑ 64 لاکھ سے بڑھ گئی، مرنے والوں کی تعداد 13لاکھ 52 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

امریکا میں کورونا سے 24 گھنٹے میں 14 سو ہلاکتیں اور 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیویارک کے میئر ڈی بلیسیو نے شہر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث تمام اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ادھر برطانیہ میں کورونا سے مزید 529 اموات اور ساڑھے 19 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کرسمس پر لوگوں کو ملنے جلنے کی اجازت دی گئی تو پچیس روز تک ملک میں پابندیاں نافذ کرنا پڑیں گی۔

جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

آسٹریا اور جرمنی میں کورونا پابندیوں سے کرسمس کی تیاریاں ماند پڑ گئیں۔

اٹلی میں مزید ساڑھے سات سو اور فرانس میں سوا چار سو اموات ہوئیں جبکہ بھارت میں مزید 45 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے۔

ایک ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 64 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 369 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

تازہ ترین