• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف جسکانی سپردِ خاک، مختلف شہروں میں ہڑتال

گزشت روز قتل ہونے والے سندھ ترقی پسند پارٹی کے وائس چیئرمین الطاف جسکانی کی ٹنڈو الٰہ یارمیں نمازِ جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی۔

ادھر سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) کی کال پر قتل کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں مکمل ہڑتال ہے۔

الطاف جسکانی کی نمازِ جنازہ میں قادرمگسی کے علاوہ مختلف قوم پرستوں، سیاسی رہنماؤں اور شہریوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹنڈوالٰہ یار میں فائرنگ سے سندھ ترقی پسندھ پارٹی کے وائس چیئرمین الطاف جسکانی جاں بحق ہوگئے تھے۔


ان کے قتل کے خلاف حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد، جیکب آباد، کندھ کوٹ، شکار پور، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالٰہ یار، بدین، تھر پارکر، ٹھٹھہ، سجاول سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

تازہ ترین