• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی کے 3 پروفیسرز اور 6 اساتذہ دنیا کے بہترین محققین میں شامل


اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا نے پنجاب یونیورسٹی کے 3 پروفیسرز اور 6 اساتذہ کو دنیا کے بہترین دو فیصد محققین میں شامل کرلیا ہے۔

تفیصلات کے مطابق سٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں پنجاب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر خالد محمود، ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر محمد شریف اور شعبہ ریاضی کے ڈاکٹر محمد اکرم سمیت دیگر چھ اساتذہ بھی شامل ہیں۔

بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں تمام شعبوں سے ایک لاکھ 60 ہزار محققین کو شامل کیا گیا تھا جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے محققین کو ان کے تحقیقی مقالوں کی بین الاقوامی جانچ پڑتال کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔

اس موقع پرپنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیازاحمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی دنیا کے بہترین دو فیصد محققین میں شمولیت ناصرف جامعہ بلکہ پاکستان کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔

ڈاکٹر نیازاحمد نے کہا کہ بین الاقوامی رینکنگ بہتر بنانے کے لیے ہمارے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین