گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب ہونے والے چاروں آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔
کامیاب آزاد امیداروں نے گورنر ہاؤس گلگت میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
جی بی اے 9 اسکردو 3 سے آزاد امیدوار وزیر سلیم نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی، جبکہ جی بی اے 10 اسکردو 4 سے آزاد امیدوار راجہ ناصر بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔
جی بی اے 22 گانچھے 1 سے آزاد امیدوار مشتاق حسین پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے، اس کے علاوہ جی بی اے 23 گانچھے 2 سے آزاد امیدوار عبدالحمید بھی تحریک انصاف شامل ہوگئے ہیں۔