• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی: ’کراچی سوئیٹس‘ کے مالک کو شیوسینا کی دھمکی، لفظ ’کراچی‘ پر اعتراض

بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں انتہا پسند جماعت شیو سینا نے مٹھائی کی ایک قدیم اور معروف دکان ’کراچی سوئیٹس‘ کے مالک کو لفظ ’کراچی‘ ہٹانے کے لیے دھمکیاں دی ہیں۔

شیوسینا کے مقامی لیڈر  کے دباؤ پر کراچی سوئیٹ کے مالک نے دکان کے نام لکھی ہوئی جگہ پر لفظ کراچی پر ایک پیپر چپکا کر کراچی کو چھپا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیو سینا لیڈر نیتن ننڈگوانوکر نے کراچی سوئیٹ کے مالک کو اپنی دکان کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے کوئی مرہٹی نام رکھنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کراچی سوئیٹ کے مالک کو دھمکی آمیز انداز میں نیتن ننڈگوانوکر نے کہا کہ آپ کو یہ کام کرنا ہے ہم آپکو وقت دے رہے ہیں لفظ کراچی کو تبدیل کرکے کوئی بھی مرہٹی نام رکھ دیں، کیونکہ یہ نام پاکستان سے منسلک ہے۔ 


جاتے جاتے سینا لیڈر نے کراچی سوئیٹ کے مالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ پندرہ روز بعد دوبارہ یہ دیکھنے آئیگا کہ حکم کی تعمیل ہوئی یا نہیں۔

اس نے مزید کہا کہ اگر اسے (کراچی سوئیٹ کے مالک کو) اس نام کی تبدیلی کے حوالے سے کسی مدد کی ضرورت ہو تو وہ بریہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے دفتر میں اس حوالے سے آسکتا ہے۔

تازہ ترین