• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا وائرس کیسز میں تیزی، 60 نئے مریضوں کی تشخیص، محکمہ صحت

بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 طالب علموں سمیت کورونا کے60 نئے مریض سامنے آگئے۔

دو روز کے دوران کورونا میں مبتلا دو مریضوں کے انتقال کے بعد کورونا سے جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 158ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں 704 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں صوبے کے 60 نئے کیسز سامنے آگئے۔ 


جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 642 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 19 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار961 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے باعث ایک اور مریض انتقال کرگیا جسکے بعد جاں بحق ہونے والوں کی  مجموعی تعداد 158 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید 14طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں کی تعداد891 ہوگئی ہے۔ 

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 281 ٹیسٹ کئے گئے۔

تازہ ترین