• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ گئی

بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز صوبے میں کورونا وائرس کے 626 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 80 میں وبائی مرض پایا گیا۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


گزشتہ روز کوئٹہ میں کورونا وائرس کے 406 ٹیسٹ ہوئے جن میں 38 افراد میں وبائی مرض کی تصد یق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی شرح 98 فیصد سے کم ہوکر 96 فیصد پر آگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں وبائی مرض کے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 456 ہے جن میں 18 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین