• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن مہم، بااثر افراد سے 181 ارب کی اراضی واگزار کرالی، عثمان بزدار

لاہور(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بااثرافراد سے ڈھائی ارب کی زمین واگزار کرائی، صوبے میں اینٹی کرپشن کی مہم کے دوران صرف 27 ماہ میں مجموعی طور پر 206 ارب روپے سے زائد کی ریکوریاں ہوئیں،تمام رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی۔ وہ وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ ادارہ میں بے پناہ بہتری آئی ہے،صوبائی وزراء راجہ بشارت اور میاں محمودالرشید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ہمارے دور سے قبل اتنی زیادہ ریکوریاں اس لئے نہیں ہوئیں کہ اس وقت کےسیاسی جتھے میں وہی با اثر لوگ شامل تھے جو اہم عہدوں پر فائز رہے۔

تازہ ترین