• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبرو اداکارہ رحمت اجمل نے والدہ کی شادی کی تصاویر شیئر کردیں

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمت اجمل نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی شادی کی تصاویر شیئر کردی ہیں۔

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تُم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کا کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ رحمت اجمل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی زندگی کے چند حسین لمحات شیئر کیے ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویریں رحمت اجمل کی والدہ کی شادی کی تقریب کی لگ رہی ہیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت عروسی لباس کے ساتھ دلکش جیولری بھی پہنی ہوئی جو اُن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔

رحمت اجمل نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’امّی۔‘

اداکارہ کی اس پوسٹ کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور ہر ایک مداح اُن کی والدہ کی خوبصورتی کی داد دیتا دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ رحمت اجمل نے گزشتہ ماہ ہی خاموشی سے منگنی کی ہے، مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل نے ایک سادہ تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی۔

اداکارہ کی منگنی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ 

تازہ ترین