آپ آف لائن ہیں
پیر14؍ ربیع الثانی1442ھ 30؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اداکارہ رحمت اجمل نے سندھی میں کیا لکھا؟

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ رحمت اجمل نے سوشل میڈیا پر سندھی زبان میں پیغام جاری کردیا۔

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ باغ میں بیٹھی ہیں۔


مذکورہ تصویر میں رحمت اجمل پھول دار پرنٹ والی قمیض شلوار میں ملبوس ہیں اور نظریں جھکائے گھاس کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

رحمت اجمل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں معروف سندھی گانے کی ایک سطر لکھی اور ساتھ ہی اس کا انگریزی ترجمہ بھی لکھا۔

اداکارہ نے کیپشن کچھ یوں لکھا:

جب سُرخ پھول کِھلیں گے تو تب ہم ملیں گے

رحمت اجمل کا کیپشن پڑھنے کے بعد صارفین اُن سے سوال کر رہے ہیں کہ کیا آپ سندھی ہیں؟

اس سے قبل رحمت اجمل نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی زندگی کے چند حسین لمحات شیئر کیے تھے۔


رحمت اجمل نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’امّی۔‘

واضح رہے کہ رحمت اجمل نے گزشتہ ماہ ہی خاموشی سے منگنی کی ہے، مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل نے ایک سادہ تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی۔

اداکارہ کی منگنی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید