• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو مدِنظر رکھتے ہوئے 50 فیصد حاضری کردی ہے۔

ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پی سی بی کی جانب سے یہ اقدام اُٹھایا گیا ہے جبکہ اس پالیسی کا نفاذ 23 نومبر سے ہوگا۔

پچاس فیصد افراد میں ضروری اور لازمی اسٹاف شامل ہوگا جبکہ باقی پچاس فیصد عملہ گھروں سے کام کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 42 اموات سامنے آئیں۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 603 تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین