• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ایاز صادق کے بیان کو بھارتی میڈیا سے اٹھایا، راناثناء اللّٰہ


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایاز صادق کے بیان کو بھارتی میڈیا سے اٹھایا۔

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللّٰہ نے ایاز صادق کے بیان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین دن سے تماشا لگا ہوا ہے جو حکومت کی ضرورت ہے، کوئی حکومت سے نہ پوچھے کہ مہنگائی کا کیا حال ہے، ترجمانوں کی فوج ظفر موج رکھی ہوئی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بھارت اس دن بھی بہت خوش تھا جس دن کشمیر کے وزیراعظم پر غداری کا مقدمہ درج کیا، ہمیں بھارت کی خوشی سے غرض نہیں ہونا چاہئے، ہمیں بھارتی میڈیا سے غرض نہیں ہونا چاہئے، اپنے میڈیا کو آزادی دینا چاہئے۔

انہوں نے سوالات اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ دو ماہ میں غداری کے الزامات کس طرف سےاور کس طرح سے لگتے رہے ہیں؟ 

اُن کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا حکومت کی جانب سےسارے الزامات لگتے رہے ہیں۔

تازہ ترین