معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کہا ہے کہ آج سندھ کی تعلیمی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بحیثیت رکن انہوں نے تعلیمی اداروں کی ممکنہ بندش پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں شہزاد رائے نے کہا کہ وزیر تعلیم سندھ ہمیشہ جمہوری طریقے سے کمیٹی کی سربراہی کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں انھوں نے اس بات پر تحفظات کا اظہار کیا کہ اگر کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بڑے اجتماعات، شادیوں اور مساجد کو بند نہیں کیا جاتا تو صرف اسکول بند کرنے سے کیسے مدد ملےگی۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف یکساں پالیسی اپنائی جائے۔