• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور اسٹڈی گروپ کے زیراہتمام تین روزہ ’کلر آف لائف‘ نمائش

لاہور اسٹڈی گروپ کے زیراہتمام پیکجز مال میں تین روزہ نمائش ’کلر آف لائف‘ کا انعقاد ہوا۔ جاپانی ایمبیسی کی سفارتکار سوماموئی کو مہمان خصوصی تھیں۔

اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل عامر شیراشی اور چیف ایگزیکٹو خرم رضا، نفیسہ ٹپال، شاہد خاور بھی موجود تھے۔ 

نوین سید نے جاپانی سفیر کو فن پارہ پیش کیا۔ بعدازاں نمائش کنندگان کو سرٹیفیکٹ پیش کیے گئے۔

یہ تقریب ایک ایسے مشکل وقت میں منعقد ہوئی جبکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ ایسے میں اس نمائش نے انتہائی ضروری خوبصورتی اور سکون کا ماحول پیدا کیا۔

اس موقع پر لاہور بونسائی سوسائٹی کے ارکان نے انتہائی متاثر کن انداز میں پھولوں اور دیگر مواد کے ذریعے سے تازہ ہوا اور تازگی پر مبنی احساس اور ماحول پیدا کیا۔

یہاں یہ بھی بتانا مناسب ہوگا کہ سوگیٹسو، ایکیبانا کا ایک جدید اسکول یا طرز ہے۔ 


ڈائریکٹر سوگیٹسو اسٹڈی گروپ اور اس کام کی محرک نورین سید نے معزز مہمانوں بشمول اسلام آباد میں موجود جاپانی سفارتخانے کے نمائندے، عامر  شیرازی، قونصل جنرل آف جاپان، شائستہ خاور، امبرین عرفان، افشاں، لبنٰی عثمان اور دیگر کو مدعو کیا تھا۔ 

اس موقع پر سوگیٹسو، ایکیبانا کی کلاسوں میں شریک ہونے والوں کو اسناد بھی دی گئیں۔

افتتاحی تقریب میں معروف مجسمہ ساز منصور زبیری نے بھی شرکت کی اور ان تخلیقات کو بے حد سراہا۔

تازہ ترین