• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں باعث تشویش ہیں،ایم ڈبلیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین ملیر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے ملیر جعفرطیار اور ملحقہ علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے،انہوں نے کہا کہ گلی محلوں میں ہونے والی ایسی وارداتوں کا زیادہ نشانہ خواتین کو بنایا جا رہا ہے،دفاتر، اسکول، کالجز جانے والی اور دیگر ملازمت پیشہ خواتین کو راہ چلتے لوٹنے کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آنے کے باوجود بھی مجرم قانون کی گرفت سے بچے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین