• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان رواں سال چینی اور گندم درآمد گزشتہ سال دونوں کو برآمد کرنے والا ملک تھا

اسلام آباد(عاطف شیرازی) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں دس کروڑ ڈالرز مالیت کی دو لاکھ چھبیس ہزار 675میٹرک ٹن چینی اور اکیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز مالیت کی آٹھ لاکھ اٹھانوے ہزار 984میٹرک ٹن گندم درآمد کرلی-رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں چینی کی درآمد میں بارہ ہزار 260فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا- وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق پاکستان گذشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران چینی اور گندم برآمد کررہا تھا اور رواں مالی سال چینی اور گندم کی درآمد کرنے والا ملک بن گیا-دستاویز کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر کے دوران 2 لاکھ 26 ہزار 675 میٹر ک ٹن چینی درآمد کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں چھ کروڑ ڈالرز مالیت کی ایک لاکھ 54 ہزار 429 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی تھی-اسی طرح جولائی سے اکتوبر 2020 کے دوران 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مالیت کی آٹھ لاکھ اٹھانوے ہزار 904 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال جولائی سے اکتوبر کے دوران ایک کروڑ 14 لاکھ ڈالرز مالیت کی 48 ہزار میٹرک ٹن گندم ایکسپورٹ کی گی تھی۔

تازہ ترین