• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم پیکیج، یوٹیلیٹی اسٹورز کاملوں سے مہنگی چینی خریدنے سےانکار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے شوگر ملوں سے مہنگی چینی خریدنے سے انکار کرتےہوئے پینتیس ہزار میٹرک ٹن چینی کا مسلسل تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا- 

91 روپے کلوکی بولی دی گئی تھی،مسلسل دو ٹینڈرز میں چینی کےسٹاک ختم ہونے کو جواز بناکر شوگر ملوں کی جانب سے چینی بیچنے کے انکار کے بعد تیسرے ٹینڈر میں اب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے شوگر ملوں سے مہنگی چینی خریدنے سے انکار کردیا-

ذرائع کے مطابق 35 ہزار میٹرک ٹن ٹینڈر کی بولی میں ایک شوگر مل نے حصہ لیا اور چار ہزار میٹرک ٹن چینی کیلئے فی کلو اکیانوے روپے کی بولی دی تاہم فی کلو چھ روپے اخراجات کے بعد کارپوریشن کو چینی ستانوے روپے فی کلو میں پڑنی تھی جبکہ یوٹیلیٹی سٹورزکوپچیس ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی بیاسی روپے فی کلو میں پڑرہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے اگست سے لیکر اب تک 35 ہزار میٹرک ٹن چینی کے 4 الگ الگ جاری کئے گئے ٹینڈرز کے تحت کل ایک لاکھ پانچ ہزار میٹرک ٹن چینی کے تین ٹینڈرز منسوخ کئے گئے جبکہ ایک ٹینڈر میں صرف چار ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی گئی۔

ذرایع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے آخری بار مقامی شوگر ملوں سے چینی اٹھاسی روپے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی۔

تازہ ترین