• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ شیخ کا پاکستانی رینکنگ بھارت اور بنگلادیش سے بہتر ہونے کا دعویٰ


وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امورِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان کی درجہ بندی بھارت اور بنگلادیش کے مقابلے میں بہتر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ تجارتی سہولیات معاہدے میں پاکستان کی رینکنگ میں 79 درجے بہتری آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں پاکستان کی رینکنگ 34 درجے پر تھی جس میں اب مزید کئی درجے بہتری آئی ہے۔


وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ خزانہ نے یہ بھی کہا کہ تجارتی سہولیات معاہدے میں پاکستان کی رینکنگ پڑوسی ملک بھارت اور بنگلادیش سے بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تجارتی سہولیات ملکی معیشت اور روزگار میں بہتری لارہی ہیں۔

تازہ ترین