• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف والدہ کے جنازے میں آنا چاہتے ہیں ضرور آئیں، شہباز گل


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہبازگل نے کہاہے کہ نواز شریف والدہ کے جنازے میں آنا چاہتے ہیں ضرور آئیں،پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کیا امریکا میں کورونا کی وجہ سے الیکشن اور مظاہرے رک گئے ،ہم خاموش نہیں رہ سکتے ،چیئرمین پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہاکہ پرائیویٹ اسکولز تعلیم و تدریس کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق گورنمنٹ ہو یا اپوزیشن دونوں کو 300 سے زیادہ لوگ اکٹھے کرنے کی اجازت نہیں، اس کے بعد سے حکومت نے ایسا کوئی جلسہ نہیں رکھا ، 11 جماعتوں نے عدالتی حکم نہیں مانا لیکن عوام نے جلسے میں شریک نہ ہو کر عدالتی حکم کی پاسداری کی ، حکومت کے لئے بہت آسان ہے سب کچھ بند کر کے عوام کو گھروں میں قید کر دے لیکن عوامی زندگی کی بحالی کیلئے انسان کا کام کرتے رہنا اور زندگی کا پہیہ چلتے رہنا چاہیے ، اسی لئے کورونا کی پچھلی لہر میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پر زیادہ فوکس رکھا گیا ۔نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر بات کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پچھلے بار بھی حکومت نے نواز شریف کو انسانی ہمدردی کے تحت ان کو علاج کے لئے جانے دیا گیا اگر وہ اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت کے لئے آنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین