• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہی گیروں نے سمندر سے 100 ٹن مچھلی پکڑلی، مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے

ٹھٹھہ (نامہ نگار) ماہی گیروں نے سمندر سے سو ٹن مچھلی پکڑ لی ۔کئی سالوں کے بعد ماہی گیروں نے ایک کروڑ سے زائد کی قیمتی کھگا مچھلی پکڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ڈیلٹا میں کھائی کریک کے مقام سے ریڑھی گوٹھ کے ماہی گیروں کی چھ کشتیوں نے دس میٹرک ٹن قیمتی کھگا مچھلی پکڑ لی ہے۔ پکڑی جانیوالی مچھلی فش ہاربر کراچی میں ایک کروڑ دس لاکھ میں فروخت کر دی گئ ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ٹیکنیکل ایڈوائزر میرین فشریز نے بتایا کہ کھگا مچھلی اتنی بڑی تعداد میں بریڈنگ کے لئے جمع ہوتی ھے، اس کی فیمیل مچھلی انڈے دیتی ہے جبکہ نر مچھلی منہ میں انڈے لیکر ایک ماہ تک سہتا ہے جس کے بعد بچہ نکل کر سمندر میں شامل ہوتے ہیں۔ گزشتہ دس برسوں میں اس میں کمی واقع ہوئی ہے  اس سے قبل کھوبر کریک سے 2017میں 80 میٹرک ٹن مچھلی پکڑی گئی تھی۔

تازہ ترین