پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بلاول ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی کورونا ٹیسٹ کے لئے نمونہ دے دیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کل آئے گی۔ تاہم بلاول بھٹو زرداری نے احتیاطاً سیلف آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔