• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کا ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال، افغان فوج پر بمباری

کابل (اے ایف پی /جنگ نیوز )افغانستان میں فورسز پر طالبان نے حملوں کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا جس سے افغان خفیہ ایجنسی بھی پریشان ہے اور ایسے ڈرونز پر پابندی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے حال ہی میں سکیورٹی فورسز پر بم پھینکنے کیلئے چھوٹے ڈرونز کا استعمال کیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق طالبان نے افغان فورسز کے ساتھ لڑنے کے لیے نئے طریقے کا سہارا لیا ہے۔افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کے سربراہ احمد ضیا کا کہنا ہے کہ طالبان جو ڈرونز استعمال کر رہے ہیں وہ مارکیٹ میں موجود ہیں۔ یہ دراصل کیمرہ ڈرون ہیں جن پر بم لگائے جا رہے ہیں۔‘انہوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایس ان ڈرونز کی درآمد کو بند کرنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین