• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکیٹوں کے اوقات کار کم نہیں بڑھانے کی ضرورت ہے، فردوس شمیم نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پہلے بھی سازش کر کے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی ان ایک بار پھر سازش کے تحت معیشت کا لاک ڈاون کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے بدھ کو انصاف ہائوس میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ خرم شیر زمان، اراکین سندھ اسمبلی شہزاد قریشی، ارسلان تاج ودیگر موجود تھے۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مارکیٹوں کے اوقات کو کم کرنے کے بجائے اسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اوقات کم کرنے سے مارکیٹوں میں عوام کا رش بڑھے گا۔ دورانیہ بڑھانے سے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا اور لوگوں کی بھیڑ لگنے سے بھی بچا جا سکے گا۔ہم ہر جگہ آواز ٹھائیں گے کہ معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے۔اسمارٹ لاک ڈاون وقت کی ضرورت ہے۔جہاں کورونا کا پھیلاو زیادہ ہے وہاں پر سختی کی جائے۔یہ سندھ حکومت پلاننگ کے تحت سب کچھ تباہ کررہی ہے۔ پوری کنسٹرکشن انڈسٹری تباہ ہو چکی ہے۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کوئی کا م نہیں ہو رہا۔ اس سے مزدور کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔پورے پاکستان میں ہاوسنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے لیکن سندھ حکومت نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کو کامیاب نہیں دیکھنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین