• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا اپنی سمندری حدود سے امریکی جنگی جہاز کو بھگانے کا دعویٰ

کراچی (جنگ نیوز) روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ایک جنگی بحری جہاز نے امریکی بحریہ کے ڈسٹروئر جنگی جہاز کو بحیرہِ جاپان میں اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے پر بھگا دیا ۔ماسکو نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس جان ایس مک کین خلیجِ پیٹر دی گریٹ میں اس کی سمندری حدود میں دو کلومیٹر تک اندر آ گیا تھا جس کے بعد روس نے اس جہاز کو ٹکر مار کر نقصان پہنچانے کی دھمکی دی۔روس کے مطابق اس کے بعد یہ بحری جہاز اس علاقے سے نکل گیا۔مگر امریکی بحریہ نے کسی بھی غلط کام کے ارتکاب سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بحری جہاز کو ʼنکالا نہیں گیا ہے، امریکی بحریہ کے ایک ترجمان نے روسی دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کو بحیرہِ جاپان میں پیش آیا جسے بحیرہِ مشرقی بھی کہا جاتا ہے اور اس کے گرد روس، جاپان اور شمالی و جنوبی کوریا واقع ہیں۔

تازہ ترین