• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بہادر آباد میں پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بہادر آباد میں امیر خسرو روڈ پر 3 ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔

پولیس اور ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملزم جنید زخمی ہوگیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے، زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا ہےجس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل ملی ہے۔

کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔


کورنگی پولیس کے مطابق زمان ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے فاروق نامی شہری زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین