• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کورنگی اور معمار میں مبینہ مقابلے، 1 ڈاکو ہلاک، 3 زخمی


کراچی کے علاقے کورنگی اور گلشنِ معمار میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 1 ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، 1 زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللّٰہ چاچڑ کے مطابق کورنگی دارالعلوم کےقریب لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 1 ملزم ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا، زخمی ملزم اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا، ملزم کی جیب سے ملنے والا پرس چند روز قبل خاتون سے چھینا گیا تھا۔

گلشنِ معمار میں بھی پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے، واقعے میں 1 زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ زخمی ڈاکو سمیت 3 ملزمان فرار ہو گئے۔


ڈاکو شہری سے رکشہ چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزمان کا تعاقب کیا۔

گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا گیاہے۔

تازہ ترین