• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے اپنی کتاب سے کونسا پیغام شیئر کیا؟

وزیراعظم عمران خان نے اپنے چاہنے والوں کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی کتاب سے ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے اور آئے دن اپنے چاہنے والوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کرنے والے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں عمران خان وزیراعظم ہاؤس کے باغ میں پُرفضا ماحول میں نماز کی ادائیگی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان سیاہ رنگ کی قمیض شلوار کے ساتھ سیاہ واس کوٹ میں ملبوس ہیں۔

عمران خان نے اپنی اس نایاب تصویر کے کیپشن میں اپنی کتاب سے ایک معنی خیز پیغام کچھ یوں لکھا:

ایمان نے ہمیشہ مجھے مشکل اوقات سے نکالا ہے

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نماز پڑھتے تصویر پوسٹ کی تھی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ’میرے ایمان نے مجھے سب سے بڑی نعمت جو عطا کی ہے وہ یہ ہے کہ مجھے خوف سے آزاد کیا ہے۔‘


وزیراعظم عمران خان نے لکھا تھا کہ ’مجھے جن خوف سے آزادی ملی ہے وہ یہ ہیں، ناکامی کا خوف، موت کا خوف، میری روزی کھونے کا خوف اور دوسروں کے ذریعے ذلیل و رسوا ہونے کا خوف۔‘

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثر اپنے ماضی اور حال کے حسین اور خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے جبکہ اُن کی ہر پوسٹ پر لاکھوں میں لائکس اور مثبت بھرے پیغامات آتے ہیں۔

تازہ ترین